Latest News

بزرگ خاتون کا عصمت داری کے بعد قتل ، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم گرفتار

بزرگ خاتون کا عصمت داری کے بعد قتل ، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم گرفتار

نیشنل ڈیسک : شمالی دہلی کے گلابی باغ علاقے میں چائے کی دکان چلانے والی 55 سالہ خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ متاثرہ اسی دکان میں رہتی تھی ۔ پولیس نے سنیچر کے روز بتایا کہ اسی علاقے کے رہنے والے ملزم نے متاثرہ کے ساتھ عصمت دری کی  اور پھر اس کا قتل کردیا ۔ 

PunjabKesari
سنیچر کی صبح ایک کسٹمر  جب چائے کی دکان پر آیا ، تب اس نے خاتون کو فرش پر پڑا دیکھا ۔ جس کے بعد اس نے شور مچایا ۔ خاتون کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسے مردہ اعلان کردیا گیا ۔ متاثرہ اپنی چھوٹی سی چائے کی دکان میں اکیلی تھی ۔ 
جانچ کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فٹیج  کی پڑتال کی اور اس کی بنیاد پر مشتبہ کو پاس کے علاوے سے پکڑ لیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کرنے سے پہلے اس سے  زور زبردستی کی ۔ پولیس نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top