Latest News

سستا ہو ا گیس سلنڈر،جی ایس ٹی  سے لیکر اے ٹی ایم تک میں آج سے بدل  جائیں گے  5قواعد

سستا ہو ا گیس سلنڈر،جی ایس ٹی  سے لیکر اے ٹی ایم تک میں آج سے بدل  جائیں گے  5قواعد

بزنس ڈیسک:یکم مارچ  یعنی آج سے بہت ساری تبدیلیاں ہو گئی ہیں ، جن کا اثر عام آدمی کی روزمرہ کی زندگی سے جڑا ہے ۔ ان تبدیلیوں سے آپ کے اکائونٹ سے لے کر دوسری چیزوں پر اثر پڑ سکتا ہے ۔ پھر چاہے رسوئی گیس کی قیمتوں کی بات ہو یا جی ایس ٹی قواعد میں تبدیلی ۔ دراصل آج دے جہا ں سستی رسوئی  گیس کا تحفہ مل سلتا ہے تو وہی ایس بی آئی کے کھاتہ  داروں کے لئے بھی ایک بڑی تبدیلی ہونے جا رہی ہے ۔ جانئے آپکی زندگی میں کیاکیا تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں:

PunjabKesari
سستا ہوا گیس سلنڈر 
تیل کی کمپنیوںنے عام لوگوں کو بڑی راحت دیتے ہوئے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں 52.5روپے کی بڑی کٹوتی کی ہے ۔ آج سے غیر سبسڈی والا 14.2کلوگرام رسوئی گیس سلنڈر 52.5روپے سستا ہو گیا ہے ۔858.50روپے میں ملنے والا سلنڈر ا ب 805.50روپے میں ملے گا ۔کاروباریوں کو تجارتی سلنڈروں کے  لئے 1465.50روپے ادا کرنے ہوں گے ۔پانچ کلو والا سلنڈر بھی 18.50روپے سستا ہوا ہے ۔اس کی قیمت اب 308.50روپے وہو گئی ہے ۔ انڈین آئل  کی ویب سائٹ کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی  میں بغیر سبسڈی والا 14.2کلو گرام رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت 805.50روپے ہے۔کولکتہ میںبغیر سبسڈی والا گیس سلنڈر کی قیمت 8329.50روپے ہے،ممبئی میں 776.50روپے اور چینئی میں 826روپے ہے۔

PunjabKesari
ایچ ڈی ایف سی  کے صارفین اب رقم ٹرانسفر نہیں کر پائیں گے 
اگر آپ ایچ ڈی ایف سی بنک کے صارفین ہیں اور ابھی تک بنک کاپرانا موبائل ایپ استعمال کر رہے ہیں تو آج سے آپ نہ تو رقم  ٹرانسفر کر سکتے ہیں اور نہ ہی اس کے  ذریعہ  کریڈت کارڈ کے بل ادا کر سکتے ہیں ۔ ایچ ڈی ایف سی بنک نے اپنے صارفین کو میسیج بھیج کر اطلاع دی ہے کہ وہ گوگل پلے سٹور یا ایپ سٹور سے بنک کا نیا موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرلیں ۔یوزرس اس موبائل ایپ سے رقم منتقل کرنے کے ساتھ کریڈٹ کارڈ کے لئے درخواست  کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بنک اس ایپ کے ذریعہ اپنے صارفین کو فکسڈ ڈیپازٹ کے ساتھ  پاس بک سے جڑی جانکاری دے گا ۔اس کے علاوہ یوزرس اس ایپ کے  ذریعہ رقم کی جانکاری بھی چیک کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس موبائل ایپ میں یوزرس کا خفیہ  ڈاٹا پوری طرح سے محفوظ رہے گا۔

PunjabKesari
ایس بی آئی کاکھاتہ ہو سکتا ہے بلاک
اگر آپ نے اب تک اپنا  کے وائی سی پورا نہیں کرایا ہے  تو آپ بھارتیہ سٹیٹ بنک میں اپنے کھاتے سے لین دین نہیں کر سکیں گے ۔ دراصل بھارتیہ ریزرو بنک نے سبھی بنک کھاتے  کے لئے کے وائی سی کو ضروری بنادیا ہے ۔ کے وائی سی کا  اردو  ترجمہ کا مطلب صارف کے بارے میں مکمل جانکاری۔وہی کے وائی سی کرانا سبھی کے لئے ضروری ہے ۔ ایک طرح سے بنک اور صارف کیدرمیان کے وائی سی رشتے کومضبوط کرتا ہے ۔ بنک نے پہلے ہی صارفین کو ایس ایم ایس بھیج کر الرٹ کیا کہ وہ اپنا کے وائی سی 28فروری 2020تک ضرور پوری کرلیں۔اگر کوئی صارف کے وائی سی نہیں کراتا ہے تو اس کے بنک کھاتے سے لین دین روک دیا جائے گا۔

PunjabKesari
لاٹری پر 28فیصدکی ایک شرح پر جی  ایس ٹی لاگوہوگا
آج سے سبھی قسم کی لاٹریوں پر 28فیصد کی ایک ہی شرح پر سامان  اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) لگے گا ۔اس سے متعلق ریونیومحکمہ  نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا  جس میں کہا گیا تھا کہ جی ایس ٹی کی یہ نئی شرح سرکاری سطح پر چلنے والی اور سرکاری ملکیت والی لاٹری  دونوں پر لاگو ہوگی۔موجودہ وقت مین لاٹری پر 12اور 28فیصد کی شرح  سے جی ایس ٹی لگتا ہے۔ریاستی لاٹریوں پر 12فیصدی اور ریاست کی طرف سے اختیار کردہ لاٹری پر 28فیصدی کی شرح  سے جی ایس ٹی وصولا جاتا ہے ۔لاٹری انڈسٹری کی طرف سے بھی یکساں  جی ایس ٹی کی مانگ کی جا رہی تھی ۔

PunjabKesari
اے ٹی ایم سے نہیں نکلیں گے 2,000روپے کے نوٹ
صارفین کو بہت جلد اے ٹی ایم سے 2,000روپے کے نوٹ نہیں نکلیں گے ۔سرکار نے اب سبھی بنکوں کے اے ٹی ایمز میں دو ہزار کے نوٹ کو نہیں ڈالنے کا فیصلہ لیا ہے۔اسی کے ساتھ اب اے ٹی ایم  میں چار ریکوں میں سے تین میں 500-500کے نوٹ ہوں گیتو وہی 1ریک میں 100یا 200 روپے کے نعٹ ڈالے جائیں گے ۔اتنا واضح ہے ہ ان نوٹوں کی میعاد  اب بھیجاجاری  رہے گی ۔2,000روپے کے نوٹ کے لئے تبدیلی لانا ایک وجہ ہے، جسے دھیان میں رکھتے ہوئے کچھ بنکوں نے اپنے اے ٹی ایم میں 2.000روپے کے نوٹوں کا استعمال بند کر دیا ہے ۔



Comments


Scroll to Top