اقوام متحدہ: ڈیموکریٹک جمہوریہ کانگو میں موسلا دھار بارش سے مچی تباہی کی وجہ سے کم از کم 41 افراد کی جان چلی گئی اور تقریباً چار لاکھ تیس ہزار افرادابارش کے بعد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں،اقوام متحدہ کے ترجمان نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈجار نے کہاکانگو انسانی امور کے محکمہ نے بتایا کہ اکتوبر سے ہو رہی موسلادھار بارش کی وجہ سے دریائے اباگی طغیانی پر ہے جس سے تقریباً 430,000 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر لوگوں کی امداد سے حکومت کی طرف سے متاثرہ افراد کو پناہ گاہ، پانی اور کھانے کی اشیا کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیاہے۔