Latest News

کورونا وائرس:مہاراشٹر میں سامنے آئے 4نئے معاملے ،متاثرین کی تعداد بڑھ کر 37ہوئی

کورونا وائرس:مہاراشٹر میں سامنے آئے 4نئے معاملے ،متاثرین کی تعداد بڑھ کر 37ہوئی

ممبئی :ممبئی اور نوی ممبئی سے کورونا وائرس  کے چار نئے معاملے سامنے آنے کے بعد مہاراشٹر میں ا س وائر س   سے متاثرین کی تعداد سوموار کوبڑھ کر 37ہوگئی ہے۔ایک سرکاری افسر نے یہ جانکاری دی ۔ ایک افسر نے بتایا کہ  ان 4نئے  معاملوں  میںسے 3 ممبئی میں اور ایک معاملہ نوی ممبئی میں سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر  37ہو گئی ہے۔
4نئے   معاملوں کے سامنے آنے کے بعد ممبئی اور میٹرو پولیٹن  علاقوں میں کووڈ 19معاملے کی  تعدادبڑھ کر 37ہو گئی ہے۔اس درمیان  ممبئی نگر نگم نے سوموار سے اگلے دس دنوں تک شہر میں قریب 1200 ہورڈنگ لگا کر کورونا وائرس   انفیکشن کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لئے پیغام پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top