نئی دہلی :ملک میں کورونا وائرس کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 85ہو گئی ہے ، جبکہ اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہو گئی ہے ۔ وہی مودی حکومت نے کورونا وائرس کو قومی ایمرجینسی قرار دیتے ہوئے اس سے متاثر ہ مریضوں کی مدد کا اعلا ن کیا ہے ۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے مرنے والے شخص کے خاندان کو 4لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا ، اس میں راحتی کاموں میںشامل افراد کو بھی اس کا فائدہ ملے گا ۔
غورطلب ہے کہ کورونا سے جن دو افراد کی موت ہوئی ہے اس میں دہلی اور کرناٹک میں ہوئی ایک ایک شخص کی موت کے معاملے شامل ہیں۔سعودی عرب سے حال میں واپس کلبرگی کے 76سالہ ایک شخص کی گورووار کو موت ہو گئی تھی جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ دہلی کی68سالہ ایک عورت کی جمعہ کی رات رام منوہر لوہیا ہسپتال میںموت ہو گئی تھی۔
چھتیس گڑھ میں 63افراد کی جانچ ، کسی میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق نہیں
وہی چھتیس گڑھ میں ابھی تک کسی بھی شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے مشتبہ 63افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی تھی ۔ صوبے کے وزارت صحت کے افسران نے سنیچر کو یہاں بتا یا کہ جمعہ کو 17افراد کے بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ مل گئی۔ان میں نیا رائے پور واقع ہدایت اللہ ریسرچ یونیورسٹی کے دو طلباء اور سی آر پی ایف کے جوان کی رپورٹ بھی شامل ہے ۔ صحت افسران نے بتایا کہ ریسرچ یونیورسٹی کے طلباء کو ہولی تہوار سے واپس آنے کے بعد سردی ، کھانسی اور بخار کی شکایت تھی ۔ اس کے بعد دونوں طلباء کے نمونوں کو جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا ۔ افسران نے بتایا کہ شرپسند متاثرہ سکم ضلعے کا جوان 10مارچ کو 30دنوں کی چھٹی کے بعدکیرل سے چھتیس گڑھ لوٹا تھا ۔جوان کے نمونوں کو بھی جانچ کے لئے بھیجا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک صوبے سے 63مشتبہ افراد کے نمونے جانچ کے لئے بھیجے گئے تھے ۔ جن میں سے کسی میں بھی اس وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔