بیجنگ :چین میں کورونا وائرس کی وبا کا سامنا کررہے ووہان شہر میں ایک نوزائیدہ کو پیدائش کے صرف 30 گھنٹوں بعد کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا۔ چین کے سرکاری میڈیا نے بدھ کے روز یہ اطلاع دی۔ یہ نوزائیدہ ابھی تک سب سے کم عمر میں متاثرہ مریض ہے۔ چین میں اب تک اس انفیکشن کی وجہ سے 563 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
بیجنگ :چین کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس متاثرہ حاملہ خاتون سے بچے کو پیدائش سے قبل بھی منتقل ہوسکتا ہے اور 2 فروری کو پیدا ہونے والے بچے میں 30 گھنٹے بعد وائرس مثبت آیا۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ متاثرہ ماں سے یہ وائرس بچے میں اندر پیدائش سے قبل منتقل ہو سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نوزائیدہ کو ماں کے پیٹ میں یا پیدائش کے فورا ً بعد ہی انفیکشن ہونے کا امکان ہے۔ نومولود کو جنم دینے سے پہلے والدہ کی رپورٹ بھی پازیٹوآئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ 'ورٹیکل ٹرانسمشن' کا معاملہ ہوسکتا ہے جس میں حمل کے دوران یا پیدائش کے بعد متاثرہ ماں سے بچے میں انفیکشن پھیلتا ہے۔
مانا جارہا ہے کہ یہ انفیکشن دسمبر میں ووہان شہر کی بازار سے پھیلنا شروع ہوا ہے۔ اس بازار میں جنگلی جانوروں کی بکری ہوتی ہے۔ نئے سال کے موقع پر یہ انفیکشن چین سے دوسری جگہوں پر جانے والوں کے ذریعے تیزی سے پھیلا۔ چین کے قومی صحت کمیشن نے منگل کے روز کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ سب سے بوڑھے شخص کی عمر 90 سال ہے۔ اطلاعات کے مطابق ، انفیکشن سے مرنے والے 80 فیصد مریضوں کی عمر 60 سال سے زیادہ تھی۔