Latest News

حکومت کے 3سال پورے ہونے پر بولے یوگی ،اتر پردیش نے ہر علاقے میں بنایا ریکارڈ

حکومت کے 3سال پورے ہونے پر بولے یوگی ،اتر پردیش نے ہر علاقے میں بنایا ریکارڈ

لکھنئو :اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بدھ وار کوکہا کہ صوبے میں ان کی حکومت 'وکاس'،'اعتماد اور اچھی حکمرانی' کے تین سال پورے کرنے جا رہی ہے اور اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی کی پریرنا ان کاسمبل رہی ۔آدتیہ ناتھ نے صوبے میں بھاجپا  حکومت کے تین سال پورے ہونے پر کہا کہ انہوںنے امن و امان کو سدھارتے ہوئے  اور پٹری  سے اتر چکے وکاس کے کاموں کو بحال کرتے ہوئے انتظامیہ کے اعلان شدہ منصوبوں کو پورا  کرنے میں  کامیابی حاصل کی ہے۔ ہماری حکومت نے 3 سال میں ہی ہر علاقے میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یوگی نے بدھوار کو منعقدہ ایک پریس کانفرنس  میں کہاکہ  گزشتہ 3سالو ںمیں بھاجپا حکومت نے عوام کی منشا  بدلی ہے ۔ ہم صوبے کو ترقی کی طرف لے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں میںامن و امان میں بہتری ہوئی ہے اور صوبے میں ایک بھی فساد نہیں ہوا اور بیوپار کے پیمانے  پر جرائم میں کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ انہوںنے کہا کہ ڈکیت میں 60فیصد ،قتل میں 21فیصد کی کمی آئی ہے اور بلاتکار کے معاملے بھی نسبتا کم ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے بتا یا کہ صوبے میں ایک لاکھ 37ہزار سے زیادہ پولیس ملازمیں کی بھرتی کی گئی ہے۔ یوگی نے کہا کہ صوبے میں کنبھ کا کامیاب پروگرام کیا گیا  جس میں قریب 25کروڑ عقیدت مند شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ صوبے میں مقیم ہندوستانی دوس کا انعقاد  کر ایک نیا معیار   پیدا کیا گیا  اور لوک سبھا چنائو بغیر کسی تشدد کے مکمل ہوئے۔75اضلاع میں بغیر کسی امتیازی سلوک  کے بجلی کی کمی کو پورا کیا گیا ، ایک لاکھ 67ہزار گائوں میں بجلی کا کام کیا ، صوبے میں 30لاکھ غریبوں  کو رہائیش مہیا کرائی  اور دو کروڑ 61لاکھ خاندانوں تک باتھروم  کی سہولت مہیا کرائی ۔ یوگی نے کہا کہ 1947سے2017تک 12میڈیکل کالج بنے تھے اور ان کی حکومت میں 30نئے میڈیکل کالج بنائے  جا رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top