Latest News

بچوں کوا سکوٹی یا گاڑی دینے سے پہلے پڑھیں یہ خبر، لاپروائی ہوسکتی ہے  جان لیوا

بچوں کوا سکوٹی یا گاڑی دینے سے پہلے پڑھیں یہ خبر، لاپروائی ہوسکتی ہے  جان لیوا

نئی دہلی: کبھی کبھی ماں باپ بچوں کی ضد کے آگے اتنا مجبور ہو جاتے ہیں کہ وہ ان کی ہر بات کو ماننے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔آج کل ہر گھر میں ایک یا دو اسکوٹی، موٹر سائیکل یا سکوٹر مل جائیں گے اور اس کا فائدہ بچے بھی اٹھا لیتے ہیں۔والدین بھی یہ سوچ کر بچوں کو اسکوٹی یا گاڑی لے جانے سے نہیں روکتے ہیں کہ جلدسیکھ جائے گا لیکن یہ  لاپروائی  جا ن لیوا  بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ 
کچھ ایسا ہی ہوا دہلی کے ترکمان  گیٹ کے قریب۔دہلی  ترکمان گیٹ کے پاس بغیر ہیلمیٹ پہنے ایک سکوٹر پر سوار تین بچوں کی موت ستون  سے ٹکرانے سے ہو گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت محمد سعد، اسامہ اور حمزہ کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ترکمان گیٹ کے رہنے والے تینوں لڑکے اسکوٹی میں پٹرول بھروانے آئے تھے۔اس دوران ان کی تیز رفتار اسکوٹی ایک ستون سے جا ٹکرائی۔ ٹکر اتنی زبردست تھی  کہ اسکوٹی  جائے واردات سے  25 فٹ دور جا گری ، جبکہ تینوں لڑکوں کی لاشیں ستون کے پاس ہی ملی ہیں۔
واقعہ کے بعد ایک راہگیر نے جب تینوں لڑکوں کو سڑک کنارے بے سدھ پڑا دیکھا تو پولیس کو خبر دی۔ پولیس نے تینوں کو ہسپتال پہنچایا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔وہیں گھر والوں نے پولیس پر لاپرواہی کا الزام لگایا ہے۔گھر والوں کا الزام ہے کہ ان کی اسکوٹی کو کسی گاڑی نے ٹکر ماری اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔حادثے کے بارے میں پولیس کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان نہیں آیا ہے۔پورے علاقے کے سی سی ٹی وی فٹیج کھنگالے جا رہے ہیں، تاکہ یہ پتہ لگ سکے کہ اسکوٹی تیز رفتار کی وجہ سے  ستون سے ٹکرائی یا کسی شخص نے اسکوٹی کو پیچھے سے ٹکر ماری ہے ۔
بہر حال  حادثے کی وجہ چاہے کچھ بھی  ہو  ، لیکن اتنا تو صاف ہے کہ  ہیلمیٹ نہ پہننے اور تیز رفتار سے سکوٹر چلانے کے چلتے جھٹ سے ایک ساتھ تین چراغ بجھ گئے۔اگر انہوں نے  ہیلمیٹ پہنا ہوتا اور وہ تیز رفتار سے نہ  چلاتے تو شاید اتنا بڑا حادثہ نہیں ہوتا ۔یہ خبر ہر ان ماں - باپ کے لئے ہے جو بچوں کی  مسلسل  ضدکے آگے ہار جاتے ہیں۔اولاً تو بچوں کے ہاتھ اسکوٹی وغیرہ نہیں دینی چاہئے اور اگر دینی بھی ہے تو سب سے پہلا اصول یہی ہونا چاہئے کہ ان کو ہیلمیٹ ضرور پہنادو ، دوسرا دیر ہو جانے میں بھلائی ہے لیکن حادثے کا شکار ہونے میں نہیں،  اس لئے گاڑی کو کبھی تیز رفتار سے نہ چلائیں۔یہ بات بچوں کو ضرور سمجھائیں۔
 



Comments


Scroll to Top