Latest News

اٹلی سے پنجاب تک کورونا کا قہر ، دوسری موت ، 64سال کے بزرگ نے بھی توڑا دم

اٹلی سے پنجاب تک کورونا کا قہر ، دوسری موت ، 64سال کے بزرگ نے بھی توڑا دم

جالندھر:کورونا وائرس کے انفیکشن سے پنجاب میں دوسرے شخص کی موت ہو  گئی ہے۔ ہوشیا ر پور کے ساکنہ مورونوالی 64سالہ بابا ہر بھجن سنگھ کی اتوار کو امرتسر کے گورو نانک دیو ہسپتال  میں موت ہو گئی ۔ ہر بھجن سنگھ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے گورنمنٹ میڈیکل کالج امرتسر کی پرنسپل ڈاکٹر  سجاتا شرما نے کہا کہ وہ نواں شہر کے متوفی بلدیو سنگھ  کے  رابطے  میں آنے  سے متاثر  ہوئے تھے ۔ 18مارچ کو نواں شہر  میں کورونا وائرس سے مرنے والے شخص 70سال کے بلدیو سنگھ نے 6مارچ کو نواں شہر میں کورونا وائرس سے مرنے والے شخص بلدیو سنگھ نے چھ دن  میںہی 23افراد کو کورونا انفیکشن سے متاثر  کر دیا تھا ۔ بلدیو  کے رابطے میں 100 سے زیادہ افراد آئے تھے، لیکن ابھی تک صرف قریب  دو درجن افراد کا ہی ٹیسٹ پازیٹو آیا  ہے۔ اس کے بعد قریب 15 گائوں کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔
بلدیو سنگھ سے ایسے بنی کورونا چین
21مارچ-3بیٹے ، 1 پوتی، 1ساتھی
22مارچ-2بہوئیں، 2 پوتیاں، 2ساتھی،1سرپنچ
23مارچ-1پوتا
24مارچ-1دوہتا،2پوتے، 1سلہج، 1ساڈو کا لڑکا
اس چین کی وجہ سے اب پنجاب کے 15گائوں کے قریب 40ہزار  لوگ محکمہ صحت   کی نگرانی میں ہیں، جو پنجاب کے بڑے  خطرے  کی گھنٹی ہیں۔ پنجاب میں گزشتہ چھ دن سے کرفیو لگا ہوا ہے، باوجود اس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے۔ اتوار کو پٹیالہ میں ایک نوجوان کو انفیکشن کی تصدیق کے بعد صوبے میںمتاثرین کی تعداد   39 ہو گئی ہے۔ وہیں پٹیالہ میںیہ پہلا معاملہ ہے لیکن اس کے کنبے کے 14لوگوں کو محکمہ صحت نے  پٹیالہ کے راجندرا ہسپتال میں بھرتی کر دیاہے ۔ پنجاب میں سب  سے زیادہ 19انفیکشن  کے معاملے نواں شہر  ضلع میں ہیں۔ اس کے علاوہ مو ہالی ، ہوشیار پور میں6-6اور جالندھر میں  بھی 5 لوگ کورونا سے متاثر ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top