لکھنؤ: اترپردیش ہی بے روزگاری کی مار جھیل رہا ہے ۔ وہیں اس درمیان ایک جھٹکے میں 25 ہزار ہوم گارڈز کو اپنی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گیا ۔ ایسے میں کہا جا سکتا ہے کہ دیوالی سے پہلے ہی ان ہوم گارڈس کا دیوالہ نکل گیا ہے ۔ دراصل یوگی حکومت نے بجٹ پر اضافی بھار بڑھنے کی بات کہہ کر ان سے ہوم گارڈز کی ڈیوٹی ختم کردی ہے ۔
سرکار نے بجٹ میں بیلنس کرنے کے لئے ہوم گارڈوں کی چھنٹنی کی ہے ۔ قانون صورتحال میں ڈیوٹی دینے والے ہوم گارڈوں کی تعداد 32 فیصد کم کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ اے ڈی جی کے احکامات کے مطابق 25 ہزار ہوم گارڈز کی خدمات ختم ہوئی ہیں ۔ اے ڈی جی پولیس ہیڈ کوارٹر بی پی جوگدنڈ نے یہ حکم جاری کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق اب تک 40 ہزار ہوم گارڈ کی ڈیوٹی ختم کی جا چکی ہے ۔ ہوم گارڈ کی ڈیوتی میں بھی تبدیلی کی گئی ہے ۔ اب ان کو 25 دن کی بجائے 15 دن کی ڈیوٹٰ ہی مل سکے گی