Latest News

نظام الدین واقع مرکز میںموجود 24افراد نکلے کورونا پازیٹو ، کیجریوال نے بلائی میٹنگ

نظام الدین واقع مرکز میںموجود 24افراد نکلے کورونا پازیٹو ، کیجریوال نے بلائی میٹنگ

نیشنل ڈیسک:دہلی میںکورونا وائرس  کے مریضوں کی بڑھتی تعداد کے درمیان جماعت کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ملک میں ہا ہا کا رمچ گئی ہے ۔دہلی   کے وزیر صحت ستیندر جین نے بتایا کہ  مرکز ہاوس نظام الدین میں موجود 24 افراد کا کورونا  وائرس ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ۔ اندازہ لگا یا جا رہا ہے کہ وہاں 1500,1600کے قریب افراد   ہیں، جن میں سے 1033افراد کو نکالا جا چکا ہے۔
ستیندر جین نے بتایا کہ مرکز سے نکالے  گئے 334افرادکو ہسپتال اور 700کے قریب افراد کو کوارنٹائن سینٹر بھیجا گیا ہے ۔ اتنی بڑی تعداد میں ممکنہ مریضوں کے سامنے آنے  کی حالت میں دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال  کی رہائش گاہ پر ہنگامی میٹنگ  جاری ہے۔ اس میں وزیر صحت ستیندر جین کے ساتھ دوسرے سینئر افسران بھی موجود ہیں۔
دہلی کے نظام الدین  میںواقع جماعت کے مرکزکا  معاملہ تب کھلا ، جب دہلی میں64سال کے ایک شخص کیموت ہوئی ۔ اس کے بعد پورا عملہ  حرکت میں آیا  اور پورے سینٹر کو کھالی کرایا گیا ۔ اس مرکز میں15مملک کے لوگ موجود تھے ۔ اب حکومت ہر اس شخص کی تلاش کر رہی ہے، جو مرکز میںشامل ہوئے یا پھر ان  کے رابطے میں آئے۔
بتا دیں کہ دہلی  کے نظام الدین  میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں قریب 1400افراد جمع ہوئے تھے ، ان میں کافی سارے غیر ملکی بھی تھے۔ غیر ملکی مہمانوں میںزیادہ تر ملیشیا  اور انڈونیشیا کے بتائے جا رہے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ملک کی دارالحکومت میں کورونا  قہر کے درمیان اتنی بڑی تعداد میں اتنے لوگ کیسے جمع ہو گئے۔ فی الحال ، پولیس اور میڈیکل ٹیم ایسے لوگوں کو پکڑ کر ان کے علاج میں جٹی  ہیں۔ مر کز کو فی الحال خالی  کرا دیا گیا ہے اور کیس درج بھی کر لیا گیا ہے۔
 



Comments


Scroll to Top