Latest News

ٹرمپ کا پارٹنر رہ چکا یہ شخص چوری کے الزام میں گرفتار ، 17 ہوٹلوں کا ہے مالک

ٹرمپ کا پارٹنر رہ چکا یہ شخص چوری کے الزام میں گرفتار ، 17 ہوٹلوں کا ہے مالک

ہندوستانی نژاد ایک ہوٹل کاروباری دنیش چاولہ کو ٹینیسی ہوائی اڈے سے سامان چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ چاولہ نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے پریوار کے ساتھ حصے داری کر نئے ہوٹل کھولنے کی کوشش بھی کی تھی ۔ ٹرمپ کے ساتھ ان کی پرانی حصے داری اس سال کے آغاز میں ہی ختم ہوگئی تھی ۔ ایک خبر کے مطابق چاولہ 17 ہوٹلوں کے مالک ہیں ۔ 
چاولہ کو جمعرات کو میمفس ہوائی ڈے پر چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ گرفتاری کے ریکارڈ کے مطابق چاولہ کو 18 اگست کو ایک 'سوٹ کیس' اپنی گاڑی میں رکھتے دیکھا گیا اور اس کے بعد وہ طیارے میں سوار ہونے کیلئے ہوائی اڈے کے اندر لوٹ آئے ۔ 
پولیس نے بعد میں چاولہ کی گاڑی سے چوری کیا ہوا سامان برآمد کرلیا اوربتایا کہ چاولہ نے چوری کرنے کی بات قبول کرلی ہے ساتھ ہی انہوں نے قبول کیا کہ انہوں نے اس سے پہلے بھی چوری کی ہے ۔ چاولہ ابھی پانچ ہزار ڈالر کی ضمانت پر جیل سے باہر ہیں ۔ معاملے پر ان کا ابھی کوئی تبصرہ نہیں مل پایا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top