National News

سی اے اے ،این پی آر اور این آر سی کی حمایت میں 154 معزز شہریوں نے صدر کو لکھا خط، کیا یہ مطالبہ

سی اے اے ،این پی آر اور این آر سی کی حمایت میں 154  معزز شہریوں نے  صدر کو لکھا خط، کیا یہ مطالبہ

نیشنل ڈیسک: سابق ججوں، سابق بیوروکریٹس، مسلح افواج کے سابق  افسران اور ماہرین تعلیم سمیت 154  معززشہریوں نے پیر کو کہا کہ شہریت  ترمیمی قانون ( سی اے اے ) این آر سی اور این پی آر کے خلاف قوم کو نقصان پہنچانے کے لئے ناپاک سازش کے تحت’ جھوٹی اور ذاتی   مفاد والی‘ مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان  شہریوں نے مرکزی حکومت سے مکمل سنجیدگی سے ان مظاہروں پر غور کرنے اور ملک کے جمہوری اداروں کو بچانے کی درخواست کی۔ ساتھ میں اس طرح کی مہم  کے پیچھے ہونے والے  لوگوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

PunjabKesari
ان شہریوں میں مختلف اعلیٰ عدالتوں کے 11 سابق جج، 24 ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر، ہندوستانی خارجہ سروس کے 11 سابق  افسر، بھارتی پولیس سروس کے 16 ریٹائرڈ افسران، 18 سابق لیفٹیننٹ جنرل شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے بھارت میں ’خوف‘ پھیلایا جا رہا ہے،جو  خود غرضی سے بھر ا ہوا ہے اور قوم کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش لگتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہم منصوبہ بند  طریقے سے چلائی جا رہی ہے ، جس سے پر تشدد مظاہرے ہوئے ہیں اور سرکاری اور نجی املاک کو تباہ کیا گیا ہے۔
شہریوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون ،این پی آر اور این پی آر کو لے کرجھوٹ اور نفرت پھیلائی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سی اے اے  بنا دیا گیا ہے جبکہ این آر سی اور اور این پی آر آزادی ملنے کے بعد ہی بحث کا ایسا مسئلہ رہا ہے جسے لاگو کیا جانا ہے۔

PunjabKesari
شہریوں نے کہا کہ ’اس  کے ( مظاہروں)کے سنگین سیکورٹی مضمرات ہیں اور یہ ہمارے وطن کے لئے اچھا اشارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ان مظاہروں میں،  حکومت  ہند کی پالیسیوں کی واضح طور پر مخالفت کی جا رہی ہیں جبکہ ان کا ارادہ اس ملک کے تانے بانے کو تباہ کرنا اور ملک کے اتحاد اور سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں لگتا ہے کہ پیدا کی جا رہی رکاوٹ کی  باہری  جہتیں بھی ہیں۔

 



Comments


Scroll to Top