Latest News

مسلمانوں کے پاس جانے کے لئے 150 ممالک، ہندؤوں کے پاس صرف ایک: وزیر اعلیٰ گجرات

مسلمانوں کے پاس جانے کے لئے 150 ممالک، ہندؤوں کے پاس صرف ایک: وزیر اعلیٰ گجرات

احمد آباد:گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے شہریت ترمیمی قانون ( سی اے اے) کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان دنیا کے 150 اسلامی ممالک میں سے  اپنے  لئے کسی کو بھی منتخب کر سکتے ہیں، لیکن ہندوں کے لئے ہندوستان  واحد ملک ہے۔ سابرمتی آشرم کے باہر سی اے اے  کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے نئے قانون کی مخالفت کرنے کے لئے کانگرس پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگرس اس موضوع پر مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی خواہشات کا احترام نہیں کر رہی ہے ۔
روپانی نے کہا، 'پاکستان میں تقسیم کے وقت (1947 میں) 22 فیصد ہندو تھے۔اب تشدد، عصمت دری اور ظلم و ستم کی وجہ سے ان کی آبادی گھٹ کر صرف تین فیصد رہ گئی ہے۔ اس لئے  ہندو  ہندوستان واپس آنا چاہتے ہیں۔ انہو ںنے  کہا کہ ہم وہی کام کر رہے ہیںجو کانگرس کو ان پریشان  ہندؤوں کی مدد کے لئے کرنا چاہئے تھا۔اور اب ہم یہ کر رہے ہیں تو آپ اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں ہندو آبادی صرف دو فیصد پر سمٹ گئی ہے۔
ملک کے مختلف حصوں میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کی مخالفت کرتے ہوئے گجرات بی جے پی کے رہنماؤں اور حکومت کے وزراء نے منگل کو ریاست کے تمام 33 اضلاع میں ریلیوں میں شرکت کی۔ان ریلیوں اور مظاہروں کا انعقاد آر ایس ایس کی مدد سے شہری کمیٹیاں کر رہی ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top