Latest News

وزیر اعظم دفتر میں 15 فیصد عملے کی کٹوتی، دیگر وزارتوں کو بھی کیا گیا الرٹ

وزیر اعظم دفتر میں 15 فیصد عملے کی کٹوتی، دیگر وزارتوں کو بھی کیا گیا الرٹ

نئی دہلی: وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) میں 15 فیصد عملے کی کٹوتی کر دی گئی ہے۔ذرائع مطابق ملازمین کی پیداوری کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔حال ہی میں وزیر اعظم مودی نے ہدایت دی تھی کہ وہ اپنی وزارتوں کے اخراجات میں کمی کریں۔ وزیر اعظم نریندر مودی پہلی مدت میں اشارہ کر چکے تھے کہ کسی بھی طرح کی فضول خرچی کو فروغ نہیں دیا جائے گا۔
مانا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم کے دفتر کا یہ فیصلہ کٹوتی کی طرف بڑھا دیا گیا پہلا  قدم ہے، کیونکہ دیگر وزارتوں کو الرٹ کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے مرکزی حکومت نے کاؤنسل آف منسٹرس کے 2 روزہ میٹنگ بلائی ہے۔یہ میٹنگ3 جنوری کو شام 6 سے رات 9.30 بجے تک ہوگی۔وہیں 4 جنوری کو صبح 9.30 بجے  میٹنگ شروع ہو گی جودیر شام تک چلے گی۔امید ہے کہ  میٹنگ میں 4 سے 5 وزارتوں کا پریذینٹیشن  ہوگا ۔
غور طلب ہے کہ پی ایم مودی نے حکومت کی پالیسیاں بنانے کے لئے گروپ آف سیکرٹریز بنایا تھا۔ان محکموں کے سیکرٹری اس  میٹنگ  کے  دوران پریذینٹیشن  دیں گے ۔معلومات کے مطابق تمام وزارتوں کو اگلے 5 سال کی پلاننگ کو لے کر پریذینٹیشن دینی ہوگی۔سب کو بتانا ہوگا کہ ان کی وزارت اگلے سالوں میں کیا کیا کرنے جا رہی ہے ۔

 



Comments


Scroll to Top