Latest News

نیپال میں مسافر بس پہاڑی سے گری ، 14 لوگوں کی موت ، 100 سے زیادہ زخمی

نیپال میں مسافر بس پہاڑی سے گری ، 14 لوگوں کی موت ، 100 سے زیادہ زخمی

کاٹھمنڈو: وسط نیپال میں ایک اوور لوڈ بس  پہاڑی سے نیچے گر گئی ۔ جس میں کم از کم 14 لوگوں کی موت ہوگئی اور 106 لوگ زخمی ہوگئے ۔ ایک افسر نے سنیچر کو یہ جانکاری دی ۔ بس سندھو پال  چوک سے کاٹھمنڈو جارہی تھی ۔ مسافر دشیں کا تہوار منانے کیلئے گئے تھے ۔ 
بس ایک موڑ پر پھسل کر تقریباً 50 میٹر گہری کھائی میں جا گری ۔  ضلع کے ایک افسر  گوما دیوی چیمجونگ نے اے ایف پی کو بتایا کہ 6 لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی  تھی  جبکہ پانچ لوگوں کی موت دوران علاج ہسپتال میں ہوئی ہے ۔ 
چیمجونگ نے  بتایا کہ حادثے میں 108 لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ صرف 39 لوگوں کا علاج چل رہا ہے ۔ ہم اس حادثے کی وجہ کا تلاش کررہے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top