Latest News

مصیبت بنی  بارش : یوپی - بہار109 لوگوں کی موت ، متاثرہ علاقوں میں بند رہیں گے سکول

مصیبت بنی  بارش : یوپی - بہار109 لوگوں کی موت ، متاثرہ علاقوں میں بند رہیں گے سکول

لکھنؤ: اترپردیش اور بہار کے زیادہ تر علاقوں میں گذشتہ کچھ دنوں سے شدید بارش جاری ہے ، جس کی وجہ سے وہاں ایک خطرناک صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔ حالات یہ ہیں کہ گذشتہ چار دنوں کے اندر اترپردیش میں  80 اور بہار میں 29 افراد کی اموات ہو چکی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق آنے  24 گھنٹے دونوں ہی صوبوں پر مزید مشکلات سے بھرے ہو سکتے ہیں ۔ وہیں بارش کے چلتے متاثرہ علاقوں میں آج سکول بھی بند رہیں گے ۔ 

PunjabKesari
اترپردیش میں سنیچر کے روز 26 اور اتوار دوپہر تک 35 لوگوں کی موت ہوئی ۔ وہیں بڑی تعداد میں لوگ لا پتہ بھی ہیں ۔ دوسری طرف بہار میں بھی شدید بارش نے عام زندگی کو بری طرح درہم برہم کردیا ہے ۔ جس میں پٹنہ کے حالات بیحد برے ہیں ۔ یہاں کے لگ بھگ سبھی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے اور روز مرہ کے استعمال کی اشیاؤں  کی ضرورت کو پورا کرنے کے لوگ جدوجہد کررہے ہیں ۔ لوگوں کا گھر سے نکلنا مشکل ہوگیا ہے ۔ 

PunjabKesari
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کی شام سے 200 ملی میٹر سے زیادہ بارش ہوئی ہے ۔ جسے این ڈی آر ایف کے چیف سیکرٹری نے 'غیر متوقع' بتایا ہے ۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں مسلسل لوگوں کو محفوظ مقامات پر لے جانے کا کام کررہی ہیں ۔ ساتھ ہی لوگوں کو راحتی سامان بھی پہنچانے کا کام  زوروں پر ہے ۔ دونوں صوبوں میں کروڑوں کی جائیداد کا نقصان ہوا ہے ۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اپنے علاقوں سے ہجرت  کررہے ہیں ۔ سب سے بھاری نقصان کسانوں کو ہوا ہے ۔ سیلاب کے چلتے ان کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top