Latest News

زمین کے تنازعہ میں 1 شخص کا قتل

زمین کے تنازعہ میں 1 شخص کا قتل

نیشنل ڈیسک: مدھیہ پردیش کے بھنڈ دیہات تھانہ علاقہ میں زمین کے تنازعہ پر وکیل سے ملاقات کرکے گھر لوٹتے ہوئے باپ بیٹے پر گولیاں چلائی گئيں، جس باپ کی موت ہوگئی۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ منوج کمار سنگھ نے آج بتایا کہ ضلع کے دیہات تھانہ علاقہ میں کچونگرہ گاؤں کے باشندے مننا سنگھ بھدوریا گزشتہ روز اپنے بیٹے وشنو کے ہمراہ اراضی کی تقسیم پر بات کرنے بھنڈ شہر گئے۔ جہاں سے دونوں باپ بیٹے رات کے وقت گھر واپس لوٹ رہے تھے۔ راستے میں گاؤں سے ایک کلومیٹر پہلے جنگل میں ان پر گولی چلائی گئي، جس میں مننا سنگھ کی موت ہوگئی ۔

آج لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ مقتول کے بیٹے وشنو نے بتایا کہ اس کے تاؤ رام ناتھ کے ساتھ زمین کا تنازعہ چل رہا ہے۔ اسی سلسلے میں وہ شہر گئے تھے۔ گاؤں سے پہلے تاؤ کے بیٹوں روہت بھدوریا، اروند، دیپیندر اور لوکیندر نے ان کو گھیر لیا اور فائرنگ کردی۔ باپ کو گولی مار دی گئی، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ واردات کے بعد تمام ملزمان فرار ہوگئے ہیں۔ اس معاملے میں پولس نے مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ 



Comments


Scroll to Top