Latest News

شام میں 1.1 کروڑ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

شام میں 1.1 کروڑ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں 1.1 کروڑ سے زائد لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے ۔ یواین کے ہیومن رائٹس اور ایمر جنسی ر یلیف سروس کے کوآرڈینیٹر مارک لوکاک نے جمعرات کو کہاشام میں لڑائی کی وجہ سے وہاں کے لوگ گزشتہ ساڑھے آٹھ برسوں سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں ۔ ملک بھر میں 1.1 کروڑ لوگوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے۔ 
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور دیگر انسانی ا مدادی  تنظیموں نے مشکل میں پھنسے لوگوں تک ہر ممکن امداد پہنچانے کی کوشش کی ہے اور سنہ 2019 میں تقریباً 56 لاکھ لوگوں تک ا مداد پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے شام میں انتظامیہ اور سکیورٹی سے منسلک چیلنجوں کے باوجود جنوری سے ستمبر کے درمیان 5500 سے زائد تقسیم کاری مشن منعقد کئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top