Latest News

حیدر آباد اینکاؤنٹر میں شامل ہر پولیس اہلکار کو 1-1 لاکھ روپے دے گا ہریانہ کا یہ شخص،  ویڈیو

حیدر آباد اینکاؤنٹر میں شامل ہر پولیس اہلکار کو 1-1 لاکھ روپے دے گا ہریانہ کا یہ شخص،  ویڈیو

حیدرآباد میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ درندگی کرنے والے چاروں ملزمان کو جمعہ کی صبح پولیس انکاؤنٹر میں ڈھیر کر دیا گیا۔انکاؤ نٹر میں ملزمان کے مرنے کے بعد ملک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔لوگوں نے اپنے  اپنے اپنے طریقے سے خوشی ظاہر کی۔کئی جگہ مٹھائی تقسیم کی گئی  تو کئی جگہ آتش بازی کی گئی۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=17&v=-E6NrsK9G14&feature=emb_title
اسی درمیان ہریانہ کے ایک شخص نے  اپنی خوشی کا اظہار کچھ الگ طریقے سے کیا ہے ۔ انکاؤنٹر میں شامل تمام پولیس اہلکاروں کو ہریانہ کے  اس شخص نے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔راہ گروپ فاؤنڈیشن کے قومی صدر  نریش سیل پاڑ نے کہا ہے کہ وہ اس انکاؤنٹر کی حمایت کرتے ہیں۔اس میں شامل ہر پولیس والے کو وہ 1-1 لاکھ روپے دیں گے۔
بتا دیں کہ راہ گروپ فاؤنڈیشن ہریانہ کی 21 ہزار طالبات کو سیلف ڈیفنس کی خصوصی ٹریننگ دینے جا رہا ہے۔اس مہم کے تحت چرخی دادری  علاقے کے 11 سکولوں کی 26 سو بیٹیوں کو 22 سے 30  دسمبر تک تربیت فراہم کی جائے گی۔راہ ادارے کی اس بیداری مہم کے تحت  سکولوں میں بیٹیوں کو دوپٹے سے لے کر روزمرہ کی زندگی میں کام آنے والی اشیاء کو اپنے دفاع کے لئے استعمال کرنے کی تکنیک سکھائی جائے گی۔پروجیکٹ کے تحت علاقے کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تین تین دن کے لئے وسیع سطح پر تربیتی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا۔



Comments


Scroll to Top