Latest News

ہم نے ملک بھر میں مساوات کی فضا قائم کی : اردوغان

ہم نے ملک بھر میں مساوات کی فضا قائم کی : اردوغان

انقرہ: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ ہم نے ملک بھر میں ایک ایسا ماحول قائم کیا ہے کہ جس میں دین ، فکر اور نسل کی بنیاد پر کسی بھی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا اور اس کی امیدوں کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی جاتیں۔انہوں نے استنبول کنوینشن سینٹر میں صدارتی انسانی وسائل آفس کی طرف سے اور "نئی صدی کا ٹیلنٹ مرکز" کے مرکزی خیال کے ساتھ منعقدہ، "استنبول انسانی وسائل فورم" میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔جس میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک بھر میں ایک ایسا ماحول قائم کیا ہے جس میں کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک روا نہیں رکھا جاتا اور اس کی ترقی کے راستے میں مصنوعی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی جاتیں۔
 



Comments


Scroll to Top