Latest News

شوہر کے بے انتہا پیار سے تنگ آئی خاتون، عجیب وغریب دلیل دے کر مانگا طلاق

شوہر کے بے انتہا پیار سے تنگ آئی خاتون، عجیب وغریب دلیل دے کر مانگا طلاق

دبئی : میاں- بیوی کے درمیان جھگڑے اور پیار یا دھیان کم دینے کی وجہ سے  اکثر طلاق کی نوبت آجاتی ہے ۔دونوں کو شکایت ہوتی ہے کہ ان  کے درمیان پیار و محبت ختم ہونے کی وجہ سے وہ الگ ہونا چاہتے ہیں، لیکن کیا ایسا بھی سنا ہے کہ کسی خاتون نے اپنے شو ہرسے  اس لئے طلاق لے لیا ہو کیونکہ وہ اس کو پیار بہت کرتا ہے  یا اس سے کبھی ناراض نہیں ہوتا۔ لیکن سچ میں ایسا ہوا ہے ۔ یہ  واقعہ متحدہ عرب امارات(یو اے ای ) میں سامنے آیا ہے ۔جہاں کی ایک خاتون نے عجیب و غریب دلیل د ے کر طلاق کا مطالبہ کیا ہے ۔خاتون نے یہ کہتے  ہوئے طلاق کا مطالبہ کیا ہے کہ ا سکا شوہر اس کو بہت زیادہ پیا رکرتا ہے  ، جس کی وجہ سے اس کا دم گھٹتا ہے اور اس کی وجہ سے ا سکی زندگی نرک بن گئی ہے ۔
خلیج ٹائمز نے جمعہ کے روز بتایا کہ ایک نا م معلوم خاتون نے فجیرا کی ایک شرعیہ عدالت سے کہا کہ وہ شادی کے ایک سال بعد اپنے شوہر کو طلاق دینا چاہتی ہے ، کیونکہ وہ اس سے  بے لوث محبت کرتا ہے ۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ زیادہ پیار اور ہمدردی سے اس کا دم گھٹتا ہے۔اتنا ہی نہیں اس کا شوہر گھر کی صفائی میں اس کی مدد بھی کرتا ہے۔ شوہر کے اس کیساتھ اس طرح کے سلوک نے اس زندگی کو نرک بنا دیا ہے اور اب وہ اس سے طلاق چاہتی ہے ۔ خاتون نے آگے کہا کہ  میں ایک دن کے لئے ناراض ہوجاتی ہوں ، لیکن میرے رومانوی شوہر کے چلتے مجھ سے وہ بھی نہیں ہو پاتا ، وہ مجھے معاف کردیتے ہیں اور میرے لئے گفٹ لیکر آتے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ میں ایک حقیقی چرچا کرنا چاہتی ہوں ، بحث بھی کرنا چاہتی ہوں، ایسی پریشانی سے مبرا اورپاک صاف زندگی مجھے نہیں چاہئے ۔ حالانکہ شوہر کے جج کے سامنے گہار لگانے کے بعد اس معاملے کو مبینہ طور  پر ملتوی کر دیا ہے ، تاکہ  دونوں میاں - بیوی صلح کرنے کی کوشش کر سکیں۔شوہر نے کہا کہ کسی شادی کو ایک سال میں جج کرنا صحیح نہیں ہے ، ہر کوئی اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے   ۔
 



Comments


Scroll to Top