Latest News

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ہانگ کانگ سرحد کی جانب بڑھ رہی ہے چین کی فوج

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ: ہانگ کانگ سرحد کی جانب بڑھ رہی ہے چین کی فوج

واشنگٹن / بیجنگ: دنیا کے سب سے بڑے اور خوبصورت شہروں میں سے ایک ہانگ کانگ میں چین کے حوالگی بل کو لے کر گذشتہ 10 ہفتوں سے لگاتار مظاہروں اور دور جاری ہے۔ اسی کے چلتے 2 دن پہلے یہاں جمہوری حمایتی مظاہرین نے ہزاروں کی تعداد میں ایئر پورٹ پر قبضہ کرلیا۔ اس مظاہرے کو دیکھتے ہوئے چین کی حکومت نے ہانگ کانگ انتظامیہ سے اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کو کہا۔ اس کے ساتھ ہی چین نے کئی شہروں کے بارڈر پر بختر بند گاڑیاں تعینات کردی ہیں۔ جس کے بعد امریکی صدر ڈونانلڈ ٹرمپ نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ چین کی سرکار ہانگ کانگ کے بارڈر پر تیزی سے فوج بڑھا رہا ہے۔ ٹرمپ نے ٹویٹ کیا ہماری انٹیلی جینس نے بتایا ہے کہ چین کی حکومت ہانگ کانگ کی سرحد کی جانب فوج بڑھا رہی ہے۔ سبھی لوگ خاموش اور محفوظ رہیں۔ 
اس سے پہلے بھی ٹرمپ نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے تھا کہ ہانگ کانگ میں ہورہے مخالف مظاہروں کے لئے انہیں ذمہ دار کیوں ٹھہرایا جارہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا ہانگ کانگ میں جاری پریشانیوں کے لئے کئی لوگ مجھے اور امریکہ کو ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔ میں سوچ نہیں سکتا ہوں ایسا کیوں؟
 



Comments


Scroll to Top