Latest News

تائیوان میں ووٹنگ کی عمر  میں کمی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

تائیوان میں ووٹنگ کی عمر  میں کمی اور بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

تائپے: تائیوان میں بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹرز ہفتے کی صبح ہی پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچنا شروع ہوگئے۔ ان انتخابات کو 2024 کے صدارتی انتخابات سے قبل جزیرے کی بڑی سیاسی جماعتوں کے لیے طاقت کے امتحان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ تائیوان کے شہری تمام 13 علاقوں (کانٹیز)اور نو شہروں میں اپنے میئرز، سٹی کونسل ممبران اور دیگر مقامی لیڈروں کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ دیں گے۔ اس پول کے ذریعے یہ ریفرنڈم بھی کرایا جا رہا ہے کہ آیا ووٹرز کی کم از کم عمر 20 سال سے کم کر کے 18 سال کی جائے۔
ووٹنگ ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے شروع ہوئی۔ حالانکہ  بین الاقوامی مبصرین اور حکمران جماعت نے انتخابات کو ہمسایہ ملک تائیوان کی طرف سے ایک طویل مدتی وجودی خطرے سے جوڑنے کی کوشش کی ہے، بہت سے مقامی ماہرین اس بار چین کو کوئی بڑا کردار ادا کرتے ہوئے نہیں دیکھتے ہیں۔ نیشنل تائیوان یونیورسٹی میں پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر یہ لیہ وانگ نے کہا کہ بین الاقوامی ادارے کے لیے بہت کچھ دا ؤپر لگا ہوا ہے۔انہوں نے اس مقامی انتخابات کو بین الاقوامی کر دیا ہے اور اسے تائیوان کے وجود سے جوڑ دیا ہے۔دارالحکومت تائپے کی سرحد سے متصل شہر نیو تائی پے شہر کے ایک پرائمری اسکول میں بارش کے باوجود، ووٹروں کی بڑی تعداد، نوجوان اور بوڑھے، اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے صبح سویرے آئے۔
 



Comments


Scroll to Top