Latest News

پاکستان میں این پی سی نے  شیخ رشید کی کوریج پر لگائی روک، صحافی کی توہین کا الزام

پاکستان میں این  پی سی نے  شیخ رشید کی کوریج پر لگائی روک، صحافی کی توہین کا الزام

اسلام آباد:پاکستان کے ریل وزیر شیخ رشید پر اپنے ملک میں   پابندی لگادی گئی ہے۔ پاکستان کے نیشنل پریس کلب (این پی سی) نے کینسرسے متاثرایک صحافی کے لئے  مبینہ طور پر ' قابل اعتراض ' زبان کا استعمال کرنے کی وجہ سے ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد کے داخلہ اور ان کوریج پر عارضی طور پر پابندی لگا دی ۔
مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق  ان پر ایک صحافی کو بے عزت کرنے کا الزام ہے ، جس کا کینسر کا علاج چل رہا ہے ۔یہ فیصلہ این سی پی صدر شکیل کرار کی جیو ٹی وی کی ویڈیو صحافی نصیر سے ملاقات کے بعد لیا گیا ۔ اس بات کی جانکاری کلب نے پریس ریلیز کر دی ہے ۔  
 صحافی ناصر کو کینسر ہے اور ان کا راولپنڈی میں واقع بے نظیر بھٹو ہسپتال میں کینسر کا علاج چل رہا ہے۔ریلیز کے مطابق، مسٹر ناصر نے مسٹر کرار کو بتایا کہ مسٹر رشید نے حال ہی میں جب ہسپتال کا دورہ کیا تو ایک مقامی صحافی نے انہیں صحافی کی بیماری کی طرف توجہ دلائی۔ اس پر ریلوے کے وزیر نے ناصر کے لئے غیر مہذب زبان کااستعمال کیا جس سے ان کے جذبات مجروح ہوئے۔
اس کے بعد منگل کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں مسٹر رشید کے کوریج اور این پی سی کے کیمپسوں میں ان کے داخلہ پر ایک ہفتہ کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
این پی سی نے تمام صحافیوں، ویڈیو اور تصویر صحافیوں سے پابندی پر عمل کرنے کی اپیل کرنے کے ساتھ ملک کے تمام پریس کلبوں سے سات دن کے لئے مسٹر رشید کے داخلہ پر پابندی کو لاگو کرنے کی درخواست کی۔
 



Comments


Scroll to Top