Latest News

پاکستان میں ہو سکتا ہے تختہ پلٹ، معیشت میں سدھارکیلئے آرمی چیف نے سنبھالا مورچہ، تجارتی رہنماؤں سے ک

پاکستان میں ہو سکتا ہے تختہ پلٹ، معیشت میں سدھارکیلئے آرمی چیف نے سنبھالا مورچہ، تجارتی رہنماؤں سے ک

اسلام آباد : پاکستان کا معاشی نظام دھیرے دھیرے اور بھی کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان کا بجٹ خسارہ تین دہائیوں میں اعلیٰ ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ خستہ معاشی صورت حال کے باوجود پاکستان کی عمران خان حکومت معاشی نظام میں بہتری کے لئے کوئی بہتر تدبیر بھی نہیں کر پا رہی ہے۔ حالات یہ ہو گئے ہیں کہ ہر کسی کا عمران خان کے اوپر سے اعتماد ختم ہونے لگا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کی سیاست کے بعد یہاں کے معاشی نظام میں بھی مداخلت کرنا شروع کر دیا ہے اور ان کوپاکستان کی ڈوبتی معیشت کو سنبھالنے کے لئے آگے آنا پڑا ہے۔

PunjabKesari
پاکستان کے مشہور اخبار  ڈان میں شائع خبر کے مطابق، بدھ کو پاکستان چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ پاکستان کے کاروباریوں نے راولپنڈی کے آرمی ہاؤس میں ملاقات کی تھی۔ جہاں پر باجوہ نے کاروباریوں سے معیشت کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز مانگی ہیں۔ملاقات کے بعد ملک کے بڑے کاروباری رہنماں نے فوجی سربراہ کے ساتھ ڈنر بھی کیا۔ اس ملاقات میں بتایا گیا کہ کس طرح سے معاشی سرگرمیوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
 اگرچہ ماہرین اس کو ایک طرح سے فوج کی بغاوت کرنے کی تیاری کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا  ہے کہ عمران خان  حکومت سے خوش نہ ہونے پر ہی باجوہ نے یہ قدم اٹھایا ہے۔اس سے پہلے عمران خان کی حکومت میں کبھی بھی فوج نے اقتصادی حالات میں دخل نہیں دیا ہے۔

PunjabKesari
تجارتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے انہوں نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی اور اپنے مسائل کے بارے میں انہیں بتایا تھا، لیکن ان کی جانب سے کسی بھی مسئلہ کو دور کرنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا نہیں گیا ہے۔ ان کی شکایت ہے کہ حکومت جو کچھ بھی زبانی طور پر کہہ رہی ہے، اسے پورا نہیں کر رہی ہے۔تجارتی رہنماؤں کا وفد ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔
معیشت سے جڑی ہے ملک کی سکیورٹی
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق، باجوہ نے کاروباریوں سے کہا کہ وہ جلد سے جلد سرمایہ کاری بڑھانے کے بارے میں غور کریں، تاکہ معیشت میں آئی کوتاہیوں کو دور کیا جا سکے۔جمعرات کو فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ باجوہ نے کہا کہ  قومی سلامتی براہ راست طور پر معیشت سے جڑی ہوئی ہے۔ملک کی سیکورٹی صحیح ہوگی تبھی لوگوں اور ملک کی اقتصادی حالت  میں سدھار لا یا جاسکتا ہے ۔

PunjabKesari
کاروباریوں کو عمران سے زیادہ فوج پر ہے بھروسہ
پاکستان کے زیادہ تر بڑے کاروباریوں کو عمران خان حکومت سے زیادہ فوج پر اعتماد ہے۔اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ فوج ملک کے  اقتصادی حالات کو بہتر سے بہتر کرسکتی ہے ۔ان کا خیال ہے کہ عمران حکومت اس معاملے سے نمٹنے کے لئے زیادہ قابل نہیں ہے۔اگرچہ کچھ کا کہنا ہے کہ اس سے پاکستان کی ڈیموکریسی اور سویلین تنظیموں پر اثر پڑ سکتا ہے اور فوج جلد ہی عمران خان حکومت کو ہٹا کر کے خود ہی ملک کی کمان اپنے ہاتھ میں لے سکتی  ہے ۔ ایسا اس لئے کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں کئی بار یہ دیکھنے کو ملا ہے، جب فوج نے منتخب حکومت کو ہٹا کر کے خود ہی کمان سنبھال لی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top