Latest News

FATFگرے لسٹ میں ہی بنے گا رہے گا پاکستان ، حافظ سعید کی تنظیم پر بین کا داؤ نا کامیاب

FATFگرے لسٹ میں ہی بنے گا رہے گا پاکستان ، حافظ سعید کی تنظیم پر بین کا داؤ نا کامیاب

پلوامہ دہشت گردانہ حملے پر چاروں جانب سے گھرے پاکستان کو ایک اور جھٹکا لگا ہے ۔ پیرس میں ہوئی فائنینشیل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا ہے کہ پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہی بر قرار ہوگا ۔ یعنی حافظ سعید کے جماعت الدعوة پر پابندی لگا کر پاکستان جو گرے لسٹ سے باہر آنے کی کوشش کررہا تھا اسے وہ ناکامیاب رہا ۔ 
ایسا بھی نہیں ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے ملی راحت ہمیشہ کیلئے ہے ۔ پاکستان کی ریٹنگ کا ریویو ایک بار پھر جون اور اکتوبر میں کیا جائے گا ۔ FATF نے پاکستان کو وارننگ دی ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف ایکشن لینے کی ٹائم لائن کو نہ چوکے ، ورنہ اسے خطرناک نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں ۔ حالانکہ بھارت کی جانب سے جو اسے بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کی کوششیں کی جارہی تھیں وہ کامیاب نہیں ہو سکی ہیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top