Latest News

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا دعویٰ: ہمارے ملک میں کوئی دہشت گرد تنظیم نہیں ہے

امریکہ میں پاکستانی سفیر کا دعویٰ: ہمارے ملک میں کوئی دہشت گرد تنظیم نہیں ہے

 امریکہ میں پاکستان کے سفیر نے اپنے ملک میں کسی بھی دہشت گرد تنظیم کی موجودگی سے انکار کیا ہے ۔سفیر اسد مجید خان نے دعویٰ کیا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارت نے خود کو ہی '' جسٹس '' جیوری اور سزا دینے والا مان کر پاکستان پر حملہ کیا۔ اسکے بعد مبینہ طور پر پاکستان کے اندر دہشت گردانہ کیمپوں کو نشانہ بنا نے اور 300سے زیادہ دہشت گرد وں مارنے کا دعویٰ کیا ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ان دعوؤں کو کچھ غیر جانبدار مبصرین اور بھارت کی کچھ اپوزیشن جماعتوں نے پوری طرح سے خارج کر دیا ہے ۔ خان نے ے تبصرہ ایسے وقت میں کیا جب امریکہ اور دیگر اہم طاقتور ممالک نے اسلام آباد پر اس کی زمین سے چلنی والی دہشت گرد تنظیموں پر لگام کسنے کا دباؤ بنا یا ہے ۔بھارت اور پاکستا ن کے بیچ چل رہی کشیدگی سے جڑے ایک سوال کے جواب میں پاکستانی سفیر نے پیر کے روز واشنگٹن کے لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ' ایٹمی طاقت سے لیس دو ہمسایہ ملک کم سے کم فی الحال کے لئے مورچے سے لوٹ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ حالات ابھی سنگین ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top