Latest News

پاکستان میں خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، 3 پولیس اہلکار سمیت5 ہلاک

پاکستان میں خاتون نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ، 3 پولیس اہلکار سمیت5 ہلاک

پاکستان میں ایک بڑا بم دھماکہ ہوا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے اندر ایک خاتون نے خود کو بم سے اڑا لیا۔اس دھماکے میں پاکستان کے تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ ہلاک جبکہ 10 سے زیادہ افراد زخمی ہیں۔پاکستانی میڈیا کے مطابق یہ خبر دی گئی ہے۔
معلومات کے مطابق صبح آٹھ بجے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔اس فائرنگ میں دو پاکستانی  پولیس اہلکاروں کی موت ہو گئی۔جب ان کوہسپتال لے جایا گیا تو وہاں پر خود کش حملہ ہو گیا۔دھماکہ ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سینٹر کے اندر ہوا۔پولیس کے مطابق اب تک تین پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 10 سے زیادہ افراد زخمی ہیں، جن میںبچے بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان میں سے کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی افتخار  شاہ نے بتایا کہ یہ ایک خود کش دھماکہ تھا۔حملہ آور ایک خاتون تھی۔پولیس نے علاقے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top