Latest News

امریکہ میں گزشتہ 24گھنٹوں  کے دوران 2400سے زیادہ اموات، اب تک 12لاکھ لوگ کورونا کی زد میں

امریکہ میں گزشتہ 24گھنٹوں  کے دوران 2400سے زیادہ اموات، اب تک 12لاکھ لوگ کورونا کی زد میں

انٹرنیشنل ڈیسک:امریکہ میں وباکوروناوائرس ’کووڈ19‘کے شدید قہر سے ملک میں 75ہزار سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی ہے۔ جان ہاپکنس  یونیورسٹی کی طرف سے جاری تازہ اعداد وشماروں کے مطابق امریکہ میں گورووار دوپہر تک 75,054متاثرین کی موت ہو گئی ہے اور اب تک 12لاکھ 50ہزار سے بھی زیادہ لوگ کورونا وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں امریکہ میں قریب2448افراد نے اپنی جان کھو دی ہے۔ یہاں اب تک 195,000صحت یاب بھی ہو گئے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا میں کورونا  سے اب تک 267,000افراد کی موت ہو گئی ہے او رقریب 38لاکھ اس خطر ناک بیماری کی زد میں ہے۔ دنیا بھر میں کورونا سے متاثر ہ افراد کی تعداد 40لاکھ ہونے کو ہے، اس میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہی ہوا ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ ملک پر جان لیوا کورونا وائرس کا حملہ پرل ہاربر اور 9/11کے حملوں سے بھی زیادہ برا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ملک میں اب تک کے سب سے برے  حملے کا سامنا  کیا۔ یہ حقیقت میں سب سے بڑاحملہ ہے۔ سیاسی دوری کے قواعد اور صوبوں اور کاروباریوں کے پوری طرح سے بند ہونے کی وجہ سے تین کروڑ سے زیادہ افراد نے بے روزگاری معاوضو ں کے لئے درخواستیں دی ہیں۔ 



Comments


Scroll to Top