Latest News

برطانیہ کا شاہی جوڑا منسوخ کر سکتا ہے پاکستان دورہ

برطانیہ کا شاہی جوڑا منسوخ کر سکتا ہے پاکستان دورہ

اسلام آباد : برطانیہ کا شاہی جوڑا دی ڈیوک پرنس ولیم اور اچیز آف کیمبرج کیٹ مڈلٹن بھارت کے ساتھ چل رہی کشیدگی کی وجہ سے اپنے پاکستان دورے پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے ۔ دی نیوز انٹر نیشنل  نے برطانیہ کے فارن اور کامن ویلتھ آفس ذریعے جاری ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا کہ موجودہ حالات میں ان علاقوں میں کشیدگی کی وجہ سے ایسے امکانات ہیں کہ شاہی جوڑا اس دورے پر نہیں جا سکے گا ۔ 
اس سے پہلے جون میں شاہی پریوار کے ایک سرکاری بیان میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جوڑا اس سال کے آخر میں فارن اور کامن ویلتھ آفس کی گذارش پر پاکستان کا دورہ کرنا ہے ۔ سال 2006 میں پرنس چارلس اور کیمیلا جنوبی ایشیائی ممالک کے دورے پر آئے  تھے ۔ جس کے بعد پرنس ولیم اور کیٹ کا یہ دورہ برطانیہ شاہی پریوار کے ممبر کی پہلا سرکاری دورہ ہے ۔ اس سے پہلے سال 1991 میں آنجہانی راجکماری ڈائنا پاکستان کے دورے پر آئی تھیں ۔ 
 



Comments


Scroll to Top