Latest News

برطانیہ میں کووڈ انفیکشن کی شرح میں کمی،11,299 نئے معاملے سامنے آئے

برطانیہ میں کووڈ انفیکشن کی شرح میں کمی،11,299 نئے معاملے سامنے آئے

انٹرنیشنل ڈیسک:برطانیہ میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی شرح میں نومبر کے آخری ہفتے میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 11,299 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ایک دن پہلے 15,000معاملے سامنے آئے تھے۔

Scientists warn of Christmas Covid surge if tier system returns | World  news | The Guardian

گزشتہ ہفتے برطانیہ میں اوسطاً روزانہ 20,000 نئے معاملے سامنے آرہے تھے۔ نئے معاملوں میں 19 نومبر کے بعد سے کمی شروع ہوئی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 15 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس وبا سے 56,000 سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔ کورونا وائرس سے متعلق پابندیاں دو دسمبر تک نافذ کی گئی ہیں۔ 



Comments


Scroll to Top