Latest News

پاکستان کا نیا پینترا، عمران خان نے کیا جمعہ کو پی او کے میں ریلی کرنے کا اعلان

پاکستان کا نیا پینترا، عمران خان نے کیا جمعہ کو پی او کے میں ریلی کرنے کا اعلان

اسلام آباد : کشمیر مدعے پر اقوام متحدہ میں بھی  مایوس ہونے کے بعد پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے دنیا کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنے کے لئے 13ستمبر کو پاک مقبوضہ کشمیر (پی او کے) کی دارالحکومت مظفر آباد میں جموں کشمیر مسئلہ پر ایک بڑی ریلی منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
 عمران خان نے بدھ کے روز ٹویٹ کر کہا کہ  وہ پاک مقبوضہ کشمیر کی دارالحکومت مظفر آباد میں 13 ستمبر کو ایک بہت بڑی ریلی کا انعقاد کرنے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اس متحدہ ریلی کے ذریعے دنیا کو جموں کشمیر کے موجودہ حالات کے بارے میں پیغام دیاجائے گا ۔


دوسری جانب جمعرات کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران پاکستانی  وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان کسی بھی تیسرے فریق کی ثالثی کیلئے تیار ہے ۔
محمد فیصل نے کہا کہ ثالثی کی پیش کش ( کشمیر پر ) موجود ہے لیکن ہندوستان تیار نہیں ہے ، ہم اس کیلئے تیار ہیں ۔ ہمارا موقف یہ ہے کہ سبھی معاملات کو بات چیت کے ذریعہ سلجھایا جاسکتا ہے ۔ فیصل نے مزید کہا کہ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان جمعہ کو پاکستان کے قبضہ والے کشمیر کی راجدھانی مظفر آباد میں عوامی خطاب کے دوران پاک مقبوضہ کشمیر کو لے کر پالیسی بیان دیں گے ۔

PunjabKesari
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان نے پانچ اگست کو جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کے زیادہ تر التزامات کو ختم کردیا تھا ، جس کے بعد سے ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی ہے ۔ ہندوستان کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ معاملہ مانتا ہے اور اس میں تیسرے فریق کا کوئی بھی رول نہیں ہے ۔ نئی دہلی نے پاکستان کو یہ واضح کردیا ہے کہ سرحد پار سے حملے اور بات چیت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں ۔

PunjabKesari
ادھر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیر کیلئے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھاتا رہے گا ۔ وہ جنیوا کے تین دن کے دورہ سے لوٹنے کے بعد اسلام آباد ہوائی اڈہ پر بول رہے تھے ۔ انہوں نے جنیوا میں یو این ایچ آر سی کو کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کے بارے میں جانکاری دی ۔



Comments


Scroll to Top