پاکستان کے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت کار کو 3 سال کے لئے مزیدبڑھا دیا گیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے اس کی منظوری دے دی ہے ۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی پی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی مدت کو تین سال کے لئے بڑھانے پر منظوری دے دی ہے۔پاکستان کے وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ '' جنرل قمر جاوید باجوہ کو اگلے تین سالوں کے لئے دوبارہ آرمی چیف مقرر کیا جاتا ہے۔یہ حکم ان کے موجودہ مدت ختم ہونے کی تاریخ سے نافذ ہوگا۔
پی ایم آفس سے جاری اس بیان میں لکھا گیا ہے کہ یہ فیصلہ علاقے کی سیکورٹی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیاگیا ہے۔اس نوٹیفکیشن پر خود وزیر اعظم عمران خان نے دستخط کیا ہے۔بتا دیں کہ جنرل باجوہ کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا۔جنرل باجوہ کی تقرری نومبر 2016 میں ہوئی تھی۔جنرل باجوہ سے پہلے راحیل شریف پاکستان کے آرمی چیف تھے۔