Latest News

کورونا وائرس :وبا کے درمیان لگائے گئے ''رائیس اے ٹی ایم'' فری میں غریبوں کو24 گھنٹے مل رہا چاول

کورونا وائرس :وبا کے درمیان لگائے  گئے ''رائیس اے ٹی ایم''  فری  میں غریبوں کو24 گھنٹے مل رہا چاول

بزنس ڈیسک:کورونا وائرس  کے قہر پر لگام لگانے کے لئے متعدد ممالک میں لاک ڈاون لگایا گیا ہے جس کے پیش نظر کئی  افراد  کو کھانے کی مشکلات  درپیش آرہی ہیں تو وہیں کئی افراد کا روزگار چھن  گیا ہے ۔ ایسے میں ایک ملک نے ضرورتمند  افراد  کی مدد کرنے کے لئے ایک عجیب طریقہ نکالا ہے۔ اس سے سوشل ڈیسٹینسنگ  بنی رہے گی اور ساتھ ہی انہیں پورے دن کے لئے چاول بھی مل سکے گا ۔ 
وہ ملک ہے ویتنام ، جہاں لاک ڈائون  میں کھانے کی مشکلات کو دیکھتے  ہوئے ' رائس  اے ٹی ایم'  (چاول دینے والی مشین) لگائی گئی  ہیں جس سے کوئی بھی بنک کے اے تی ایم  کی طرح اس مشین سے فری میںچاول نکال سکتا  ہے۔ یہ 'رائس اے ٹی ایم'  مشین   لگوانے کی پہل کی ہے تاکہ لاک ڈائون کے وقت ضرورت مند افراد کی مدد کی جا سکے  ۔ یہ پہل کافی حد کارگر  بھی ثابت ہو رہی ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ ویتنام میں ابھی تک کورونا وائرس کے 262 معاملے سامنے آئے ہیں۔ حالانکہ ابھی تک کسی شخص کیموت کی جانکاری نہیں ملی ہے لیکن 31مارچ سے پورے ملک میں لاک ڈائون اعلان کیا گیا ہے ۔ عوام نے بھی سوشل ڈسٹینسنگ کی تعمیل  کرنی شروع کر دی ہے ۔ لا ک  ڈائون   کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے  بزنس ٹھپ  ہوگئے ہیں ۔ وہیں ، ہزاروں لوگوں کو عارضی طور پر کام سے نکال  دیا گیا ہے۔
اس چاول کے اے ٹی ایم  سے1.5 کلوچاول نکلتے ہیں۔ یہ اے ٹی ایم خاص کر ان لوگوں کے لئے مددگار ثابت ہورہے جو لوگ سٹریٹ سیلر ، ہائوس کیپنگ ، لاٹری  ٹکٹ بیچنے کا کام کر کے پیسے کماتے ہیں۔ 'رائیس  اے ٹی ایم'  کی پہل  ویوسای ہوآنگ توآن نامی شخص نے کی ہے ۔ انہوں نے اس سے پہلے منہ سٹی کے ہسپتالوں  کو سمارٹ  ڈور بیل دان کی تھی۔ صوبہ کے میڈیا  کے مطابق  ، ہنوئی ، ہیو اور دانگر  جیسے دوسرے بڑے شہروں میں بھی اسی طرح  کے اور بھی 'رائس  اے ٹی ایم '  لگائے  گئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top