Latest News

بلاول بھٹو کا عمران پر حملہ: کہا - پہلے ہم کشمیر لینے کی بات کرتے تھے ، اب مظفر آباد بچانا مشکل

بلاول بھٹو کا عمران پر حملہ: کہا - پہلے ہم کشمیر لینے کی بات کرتے تھے ، اب مظفر آباد بچانا مشکل

کشمیر مسئلے کو لے کر عمران خان پوری دنیا میں حمایت کے لئے گہار لگاتے رہے۔اس کے بعد ہی چند چنندہ ملکوں نے ہی ان کی حمایت کی ۔کشمیر کو لے کر عمران کی پورے پاکستان میں تنقید ہو رہی ہے۔وہیں، تنقید کرنے والوں میں ایک نیا نام  پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا بھی جڑ گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو کشمیر معاملے پر عمران خان کو ناکام قرار دیا ہے۔
بلاول نے پاکستان میں میڈیا سے کہا کہ پہلے ہم بھارت کو دھمکی دیتے تھے کہ ہم اس سے کشمیر چھین لیں گے، لیکن اس ناکام حکومت کے چلتے اب حالات یہ ہو گئے ہیں کہ ہمیں مظفر آباد بچانے کے لالے پڑ گئے ہیں۔بلاول نے ایک بار پھر وزیر اعظم عمران خان اور فوج پر طنز کستے ہوئے کہا کہ عمران خان  الیکٹڈ(عوام کی طرف سے منتخب کیا ہوا)نہیں ،سلیکٹڈ(فوج کی طرف سے منتخب کیا ہوا)پی ایم ہیں۔ملک کی عوام اب سلیکٹڈ اور سلیکٹرزسے

جواب مانگ رہی ہے۔
اسلام آباد میں ان کی  ایک اہم میٹنگ کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اب یہ بات بالکل صاف ہو گئی ہے کہ موجودہ حکومت جتنی ناکام ثابت ہوئی ہے، پہلی کی کوئی بھی حکومت اس قدر ناکام نہیں ہوئی۔آپ نے جمہوریت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے، اس ہم نے برداشت کر لیا۔آپ نے ملک کی معیشت برباد کر دی، ہم نے اسے بھی برداشت کر لیا۔آپ صرف سوتے رہے اور جب جاگے تو مخالفین کو دبانے کے لئے۔آپ آرام سے سوتے رہے اور مودی نے کشمیر چھین لیا۔ پہلے ہماری کشمیر پالیسی کیا ہوتی تھی؟ ہم پلان بناتے تھے کہ کس طرح سرینگر کو لیا جائے؟ لیکن اب سلیکٹڈ پی ایم عمران خان کی وجہ سے یہ حالات بن گئے ہیں کہ ہمیں سوچنا پڑ رہا ہے کہ ہم بھارت سے مظفر آباد کس طرح بچائیں گے؟۔
 



Comments


Scroll to Top