Latest News

موسمی بیماری بن جائے گا کورونا !ماہر نے کیا انتباہ

موسمی بیماری بن جائے گا کورونا !ماہر نے کیا انتباہ

نیشنل ڈیسک:چین سے پھیلے کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی زد میںلے رکھا ہے۔ سبھی ملک کورونا سے نپٹنے  کے لئے تمام کوششیں کر  رہے ہیں۔ اس عرصہ میں امریکہ  کے اعلیٰ سائنسدان نے خبردار کیا  ہے کہ کورونا وائرس آہستہ آہستہ ایک موسمی بیماری کے طور پر تبدیل ہو سکتاہے ۔امریکہ میں نیشنل انسٹی چیوٹ  آف  ہیلتھ میں متعدی بیماریوں کے سائنسدان ڈاکٹر  اینٹھنی فاوچنی نے کہا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس پر کنٹرول نا ممکن نظر  آرہا ہے ۔ اس  کا مطلب ہے کہ امریکہ  میں اگلے فل سیزن میں کورونا وائرس کے انفیکشن کا بحران  پھر سے پیدا  ہو سکتا ہے۔
امریکہ نے شروع کر د ی تیاریاں 
اینٹھنی فاوچی نے کہا کہ کورونا وائرس کے لوٹنے کے امکان  کو دیکھتے  ہوئے  امریکہ اپنی تیاریوں کو تیزی سے مضبوط  کرنے میں جٹ  گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ویکسین تیار کرنے اور تمام ٹریٹمنٹ کو لے کر کلینکل ٹرائل کر ا رہا ہے۔
12سے 18ماہ میں تیار ہوگی  ویکسین 
اینتھنی  نے کہا کہ اگر کورونا کا مسلہ پھر سے پیدا ہوتا ہے تو  کم سے کم تب تک ہمارے پاس اس بیماری کو روکنے کا علاج تو ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ  کی جانب  سے کورونا کی ویکسین 12سے 18 ماہ میں تیار کر لی جائے گی۔
کورونا سے لڑائی میںاتری فوج ، نیو یارک بھیجے 1000فوجی
کورونا وائرس وبا سے لڑائی میں امریکہ نے فوج کو اتار  دیا ہے ۔امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نیو یارک شہر  میں کورونا وائرس  سے لڑنے کے لئے 1000 فوفی ملازمیں تعینات ہیں ۔ ساتھ ہی ٹرمپ نے کہا کہ آگامی ایک ہفتہ بے حد کٹھن ہوگا ۔ صدر نے کہا کہ  جیوٹس سینٹر  میں لگ بھگ 300 ملازمین کام کریں گے۔ جسے ایک ہسپتال میں بدل دیا ہے ۔ دوسرے صحت ملازمین  کو نیو یارک  شہر کے مختلف ہسپتالوں میں تعینا ت  کیا   جائے گا جن میں ملازمین کی کمی ہے ۔ اس سے پہلے صدر  نے کیلیفورنیا  ، نیویارک اور واشنگٹن  صوبے میں  نیشنل گارڈ  کی تعیناتی کی ۔
 



Comments


Scroll to Top