Latest News

عالمی سطح پر پاکستان کو اور بڑا جھٹکا : APG نے کیا بلیک لسٹ

عالمی سطح پر پاکستان کو اور بڑا جھٹکا : APG نے کیا بلیک لسٹ

اقتصادی بحران سے دو-چار پاکستان کو عالمی سطح پر ایک اور جھٹکا لگ گیا ہے ۔ فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے مشتبہ فہرست میں ڈالے جانے کے بعد اب ایشیا - پیسیفک گروپ (اے پی جی ) نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا ہے ۔ 
دراصل پاکستان نے بدھ کے روز تعمیلی رپورٹ سونپی ۔ اے پی جی کی جانب سے پاکستان کے ذریعے گذشتہ پانچ سالوں میں اپنے سسٹم ، مالی ،بیمہ سہولات اور علاقے میں اٹھائے اقدامات کا جائزہ کیا گیا ۔ اے پی جی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کی جانب سے کئی خامیاں دیکھنے کو ملی ہیں ۔ 
خبروں کے مطابق اے پی جی کے لگ بھگ 40 پیمانے  ہیں ، جن میں سے پاکستان 35 پر کھرا نہیں اتر پایا ۔ اس کے علاوہ 11 کارگر پیمانوں میں سے پاکستان 10 میں ناکامیاب رہا ہے ۔ بتا دیں کہ امریکہ ، فرانس ، جرمنی ، یونائٹیڈ کنگڈم کے دباؤ کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو جون 2018 سے مشتبہ فہرست میں ڈال چکا ہے ۔ 
کیا ہے اے پی جی 
اے پی جی ایشیا میں ایف اے ٹی ایف جیسی ہی ایک تنظیم ہے ۔ یہ علاقے کی حکومت کے درمیان بنی تنظیم ہے ۔ جس کا قیام 1997 میں کیا گیا تھا ۔ اے پی جی کا باہمی تشخیصی عمل  حالانکہ ایف اے ٹی ایف سے الگ ہے لیکن یہ ایف اے ٹی ایف کی 40 سفارشات پر ہی مشتمل ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top