Latest News

پاکستانی وزیر بولے - سبھی فدائین حملہ آور مدارس کے طالب علم، یہ ہے تلخ حقیقت

پاکستانی وزیر بولے - سبھی فدائین حملہ آور مدارس کے طالب علم، یہ ہے تلخ حقیقت

اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں زیادہ رہنے والے  پاکستان کے سائنس اور تکنیکی  وزیر چودھری فواد حسین نے ایک بار پھر تنازعہ مول لے لیا ہے۔چودھری فواد کے ایک متنازعہ بیان پر سوشل میڈیا پر انہیں گھیرا جا رہا ہے ۔


فواد نے ایک ٹویٹ  میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچ ہے کہ مدارس میں پڑھنے والے تمام طالب علم خود کش حملہ آور نہیں ہوتے۔لیکن، یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ تمام خود کش حملہ آور مدارس کے طالب علم ہوتے ہیں۔
چودھری فواد حسین نے 2013 میں ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے سب سے بہترین سوسائڈ بمبرس بناتا ہے۔اس میں کوئی شک نہیں۔اس وقت بھی سوشل میڈیا یوزرس نے فواد حسین کا مذاق اڑایا تھا۔تاہم، تب وہ عمران کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کیساتھ جڑے حزب اختلاف کے نیتا  تھے۔



Comments


Scroll to Top