اسلام آباد:جمعہ کو وزارت داخلہ نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹویٹر ، فیس بک ، یوٹیوب ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام کو پاکستان میں صبح 11 بجے سے شام 3 بجے تک معطل کردیا گیا ہے۔
وزارت نے جیو نیوز کو بتایا کہ پاکستان ٹیلی مواصلات اتھارٹی نے اس کی ہدایت پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو معطل کردیا ہے۔فی الحال خدمات کی معطلی کی فوری وجہ کے بارے میں ابھی تک واضح نہیں ہو سکا ہے۔
قابل غور ہو کہ وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کے چیئرمین کو خط بھیجنے کے بعد یہ کارروائی کی گئ ہے۔ وزارت نے خط میں پی ٹی اے سے درخواست کی تھی کہ وہ اس مسئلے کے خلاف "فوری طور پر کارروائی کرے"۔
تاہم ، مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق ، سوشل میڈیا سائٹیں لاہور میں بند ہوگئیں کیونکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اندیشہ تھا کہ ٹی ایل پی کے فسادی سڑکوں پر آجائیں گے۔
بتا دیں کہ عوام ٹی ایل پی ان کے رہنما سعد حسین رضوی کی گرفتاری(جو اس ہفتے کے اوائل میں تحویل میں لیا گیا تھا )اور فرانس میں گستاخانہپوسٹ کی اشاعت کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ احتجاج پرتشدد ہوگئے ہیںجس کے بعد متعدد ہلاکتوں کی بھی اطلاعات ہیں۔