Latest News

نیپال میں بارش اور طوفان سے اب تک 31 کی موت،400 زخمی

نیپال میں بارش اور طوفان سے اب تک 31 کی موت،400 زخمی

نیپال میں اتوار کو شروع ہوئی بارش شدید بارش اورخطرناک طوفان کی وجہ سے بھاری تباہی ہوئی ہے ۔ طوفان کی چپیٹ میں آنے سے اب تک 31 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 400 سے زیادہ زخمی ہوگئے ہیں ۔ اس درمیان راحتی اور بچاؤ مہم کے لئے پولیس فورسز اور نیپال فوج کی ٹیم کو سیلاب سے متاثری علاقوں میں تعینات کردیا گیا ہے ۔ انتظامیہ صورتحال سے نپٹنے میں لگا ہوا ہے ۔ ٹینٹ اور ترپال لے کر راحتی ٹیمیں  مختلف مقامات پر پہنچ رہی ہیں ۔ 
اے این آئی کے مطابق نیپال فوج کے ترجمان نے بتاےا کہ ایمرجنسی حالات سے نپٹنے کےلئے دو ہیلی کاپٹر تعینات کئے گئے ہیں ۔ سمر علاقے میں بھی فوج حالات سے نپٹنے کےلئے تیار ہے ۔ بارش اور طوفان سے متاثر علاقوں میں 100 سے زیادہ فوجی اہلکار کو تعینات کیا گیا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top