دبئی:دبئی میں بھارتیہ نژاد 3ڈرائیور راتوں رات کروڑپتی بن گئے ۔ یہ تینوں بنیادی طور پر کیرل کے رہنے والے ہیں اور کوروناسے تنگ آکر اپنے خرچے کے لئے اپنی کار بیچنے جا رہے تھے ۔ انہوں نے جمعہ کو میگا جیکپاٹ لاٹری کے ذریعے قریب 41کروڑ روپے کی رقم جیتی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ، لاٹری ججیش کوروتھن کے نام تھی ۔ اس نے دوست شاہجہاں کٹکٹل اور شنوج بالکرشن کے ساتھ مل کر ٹکٹ خریدا تھا ۔ اس لئے اب انعام کی رقم بھی تینوں نے آپس میںبانٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ججیش نے بتایا کہ ہم تینوں نے مل کر کچھ دنوں پہلے ہی لموسن (لگزری گاڑی)چلانے کا کام شروع کیا تھا ۔ لموسن خریدنے کے لئے لون لیا تھا ۔ لیکن کورونا وائرس کے پیش نظر ٹورازم سیکٹر پوری طرح بند ہو گیا ہے ۔ اسلئے کیرل لوٹنے کی تیاری میں تھے ۔ کار کی ای ایم آئی بھرنے کے لئے پیسے نہیں تھے اس لئے اسے کار قرض چکانے کا من بنا لیا تھا ۔ لیکن گراہک سے میٹنگ سے پہلے ہی اچانک قسمت بدل گئی ۔ اب ہم آسانی سے ای ایم آئی بھر پائیں گے اور پھر سے کام شروع کر پائیں گے ۔ ججیش کہتے ہیں کہ وہ یہ رقم اپنی بیٹی کی پڑھائی پر خرچ کریں گے۔
اس کے علاوہ باقی رقم اپنے بز نس کو بڑھانے میں لگائیں گے۔ یہ لاٹری ہمارے لئے جیون دان کی طرح ہے۔ججیش بتاتے ہیں کہ یہ کام کچھ دن پہلے ہی تینوں نے مل کر شروع کیا تھا ۔ اس کے پہلے وہ دوسروں کی گاڑیاں چلاتے تھے۔ 2019میںبھارتیہ بزنس مین پربین تھامس کی قست بھی اس لاٹری کی وجہ سے بدل چکی ہے۔ تھامس نے دبئی میں 6کروڑ کی لاٹری جیتی تھی ۔ پربین بھی کیرل کے رہنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ کیرل کے جان ورگئج نے لاٹری میں21کروڑ روپے جیتے تھے۔ورکج دبئی میںپرائیویٹ کمپنی میںڈرائیور کا کام کرتے تھے۔